جوبائیڈن کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ پر ڈونلڈٹرمپ پریشان

واشنگٹن :جوبائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ پرپریشان ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی مہم کے انچارج کو فارغ کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں میں جوبائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ پر ڈونلڈ ٹرمپ پریشانی کاشکار ہیں ،جس پر امریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کے انچارج ہی فارغ کردیا،خبرایجنسی کے مطابق صدرٹرمپ کاکہناہے کہ بریڈپارسکل کی جگہ ڈپٹی منیجر بل سٹیپن لیں گے ،پارسکل کو ڈیجیٹل اورڈیٹا سے متعلق کام سونپا گیا تھا لیکن وہ ٹلساریلی کو کامیاب کرانے میں ناکام رہے تھے ،خبرایجنسی کاکہنا ہے کہ امریکی صدرجائزوں کو بے حداہمیت دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں