دبئی کا پاکستان سے آنے والی تمام ان پروازیں معطل کرنے کا حکم۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے آنے والی ان تمام پروازوں پر اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک کہ پاکستان مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب نہیں کرتا۔

جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیصلے سے متاثر ہونے والے مسافر اپنی ائیر لائن حکام سے رابطہ کریں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مریضوں کی کل تعداد 205249 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4146 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں