ہم نے پاکستان ٹوٹنے سے کچھ نہیں سیکھا ، لگتاہے کہ پاکستان کی سیاست مرچکی ، صرف آصف زرداری زندہ ہیں………ایاز میر

لاہور :تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ہم نے پاکستان ٹوٹنے سے کچھ نہیں سیکھا ، لگتاہے کہ پاکستان کی سیاست مرچکی ، صرف آصف زرداری زندہ ہیں

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹوٹنے کے بعد کچھ نہیں سیکھا ، ہمیں چاہئے تھا کہ اس کے بعد ہم پاکستان کو ماڈل بناتے ،ایسی ریاست بنانی چاہئے تھی جہاں دوطبقاتی نظام نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ریاست جمہوریہ ترکی ہے ، ترکی کو ئی اسلامی جمہوریہ نہیں ہے ، صدر ایوب نے پاکستان کوجمہوری پاکستان کہاتو شور مچ گیا ۔

انہوں نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اگر کوئی بات کررہے ہیں تو آصف زرداری کررہے ہیں، عمران خان کے بیان میں بھی کوئی چاشنی نہیں ہے ، اس وقت یہ بات ماننی پڑے گی کہ یوں لگتا ہے کہ پاکستانی سیاست مر چکی ہے اور صرف آصف زرداری زندہ ہے ، ان کی زبان میں ر وانی آگئی ہے اور لگتاہے جیسے وہ اپوزیشن لیڈر ہیں حالانکہ اپوزیشن لیڈر کسی اور کو بنایا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں