تحصیل دیپال پور کے نواحی علاقہ سکھ پور میں انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقع

تحصیل دیپال پور کے نواحی علاقہ سکھ پور میں انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقع جسکو سن کر انسانیت بھی شرما جائے

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر سکھ پور تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں ایک انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا جس میں ایک کم عمربچہ جس کا نام قیوم ولد محمد اسلم بلوچ ، عمر 10 سے 12 سال بتائی گئی ہے بھٹے پر کام کرتے ہوئے اینٹیں بنانے والی مشین میں پھنس گیا جس کا پورا دھڑ اس مشین کی زد میں آگیا – تین چا ر گھنٹےتک بھٹہ مالک محمد یار ولد محمد نواز وٹو جو کہ بااثر زمیندار بھی ہے نہ تو کسی کو بتایا اور نہ ہی کسی کو خبر آگے نکلانے دی اور نہ کسی ممکنہ حل کی طرف گیا اور اپنے طریقے سے بچے کو نکالنے کی کوشش میں مصروف لگا رہا ۔ جس کی وجہ سے کم عمر بچہ قیوم ولد محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مو قع پر دم توڑ گیا- چائلڈ لیبر ایکٹ کی سریحا خلاف ورزی کی وجہ سے آج ایک اور ننھی جان دم توڑ گئی۔ اہل علاقہ کی ارباب اختیار سے اپیل بھٹہ مالک جو کہ اپنے آپ کو اس علاقہ کا ڈان سمجھتا ہے کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ اہل علاقہ بھی اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں