زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کے جامع نظام کو تشکیل دیا جائے:اسپشل سیکرٹری زراعت

ملتان :زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کے جامع نظام کو تشکیل دیا جائے،یہ بات اسپشل سیکرٹری زراعت ( مارکیٹنگ) احسان بھٹہ نے آج زرعی منڈیوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس اجلاس میں ہیڈ آف ڈائریکٹوریٹ مارکیٹنگ (ای اینڈ ایم)،(پیام)، مارکیٹ کمیٹی پروانشل فنڈ بورڈ،پراجیکٹ ڈائریکٹر(اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم) سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپشل سیکرٹری زراعت( مارکیٹنگ) نے ڈائریکٹر(ای اینڈ ایم) پنجاب کی کاررکردگی کو اپنے ٹارگٹ مکمل کرنے کی بنیاد پر سراہا اور انہیں اسی طرح آئندہ بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ)نے اس موقع پر ڈائریکٹر پیام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریننگ کا ایک جامع پلان وضع کریں جس سے ملازمین اور ٹریننگ لینے والوں کو فائدہ پہنچے اور وہ اپنی عملی زندگی میں فائدہ اٹھا سکیں۔

اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) نے قائم فنڈ بورڈ کو ہدایت کی کہ ہول سیل مارکیٹ کیلئے ایک جامع پلان بنائے تاکہ زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔زرعی منڈیوں میں مڈل مین کے کردار کو محدود کرنے پر بھی غور کیا گیا۔اسپشل سیکرٹری مارکیٹنگ نے یہ بھی بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے کہ زرعی منڈیوں و غلہ منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قومی آمدن میں اضافہ کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے اور شہریوں کو گرد وغبار و تعفن سے پاک سبزیاں و پھل مہیا کئے جائیں۔احسان بھٹہ نے مانیٹرنگ کمیٹی کو مارکیٹ کمیٹیوں میں قائم پارکنگ سٹینڈ اور نرخنامہ کی نیلامی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور موجود خلاء پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں