اوکاڑہ کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کتے کی انسانوں کی طرح تدفین کا واقعہ

اوکاڑہ: کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کتے کی انسانوں کی طرح تدفین اور فاتحہ خوانی کا واقعہ سامنے آگیا-

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں جہالت کا بدترین واقعہ پیش آیا ۔واقعہ کے مطابق سابق صوبائی وزیر برائے ہائیرایجوکیشن پیرسیدرضا علی گیلانی کے کزن پیرسیدحامدعلی شاہ کا پالتو کتا مرگیا لیکن اس کے بعد موصوف نے اس کتے کو پہلے مصلے میں میں لپیٹا اور پھر اس کو باقاعدہ ایک قبر بنا کر دفن کیا ۔
یہی نہیں بلکہ اس پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس دوران وڈیو بھی بنائی گئی جس میں گونگا پیر کا ملازم اس کتے کے خواص بتارہاتھا کہ یہ پیرصاحب کا خاص وفادار اور تابعدار کتا تھا اور ان کا ہرکام کرتا تھا خاص طور پر شکار میں ان کی بہت مدد کرتا تھا ۔
انسانوں کے قبرستان میں کتے کی تدفین پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس قبر کے خاتمے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں