اس وقت کپاس کی فصل بھرپور پیداواری مرحلہ میں ہے اور ٹینڈے کھلنے کا عمل بھی جاری ہے ترجمان محکمہ زراعت جنوبی پنجاب

ملتان(اشعل نیوز ویب ڈیسک ) محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت کپاس کی فصل بھرپور پیداواری مرحلہ میں ہے اور ٹینڈے کھلنے کا عمل بھی جاری ہے۔ اس مرحلہ میں موسم میں غیر معمولی ردو بدل پیداوار کیلئے ناموافق حالات پیدا کرسکتا ہے۔
ترجما ن نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل پر بیماری کے حملہ کی صورت میں ٹینڈے گلنے سڑنے لگتے ہیں جبکہ سنڈیوں کے حملہ کی وجہ سے ٹینڈے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اس دوران اگربادل زیادہ دنوں کیلئے چھائے رہیں تو ٹینڈے گرنے لگتے ہیں۔ ٹینڈے بننے کے عمل کے دوران زیادہ درجہ حرارت ہونے یا زمین میں نمکیات کی زیادتی کی وجہ سے سے ٹینڈے اچھی طرح نہیں کھلتے اور بڑھوتری کے اس مرحلہ میں کپاس کے پتے سرخ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے میگنیشیم اور نائٹروجن کی کمی اور رات کے اوقات کے درجہ حرارت کا تیزی سے کم ہونا شامل ہیں اس دوران فصل کو خوراکی اجزاء کی کمی نہیں آنی چاہیے لہٰذا ایسے کاشتکار جنہوں نے فصل کو نائٹروجنی کھاد کا 1/4 حصہ نہیں ڈالا وہ اس عرصہ میں شام کے وقت کھاد ڈال دیں۔ فصل کو آبپاشی موسمی پیش گوئی کو مدنظررکھتے ہوئے کریں اور فصل کا ہفتہ میں دو بار معائنہ کریں۔ ضرر رساں کیڑوں یا بیماریوں کے حملہ کی صورت میں مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں سپرے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں